پیرس 13 فرووری (آئی این ایس انڈیا)فرانس نے کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی اجازت دی ہے۔ اس طرح فرانس پہلا ملک ہے جس نے صحت یاب مریضوں کو یہ ویکسین فراہم کرنا شروع کیا ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم جان کاسٹکس نے رواں ماہ کے اوائل میں ڈیفنس کونسل کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ان کا ملک یورپی یونین سے باہر سے آنے والے لوگوں کی آمد ورفت روک رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کرونا کی نئی شکل زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔
کاسٹکس نے مزید کہا کہ جب تک کرونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں اس وقت تک یورپی یونین کے باہر سے لوگوں کی آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔
برطانیہ کی ایک اسٹڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنی 'آسٹرازینکا' کی تیار کردہ ویکسین کو 22 روز سے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ویکسین 76 فی صد موثر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمپنی کی ویکسین کی دوسری خوراک تین ماہ کے بعد دی جائے گی۔ فرانسیسی حکومت نے 'اسٹرازینکا' کی ویکسین 65 سال سے کم عمرکو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر جرمن وزیر صحت نے کہا ہے کہ وہ 65 سال سے زاید عمر کے افراد کو 'اسٹرازینکا' ویکسین دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین بڑی عمر کے حامل افراد کے لیے زیادہ موثر نہیں۔
فرانس کی 'Valneva' دوا ساز کمپنی نے 2 فروری کو کہا تھا کہ ان کے ملک نے برطانیہ سے کرونا ویکسین کی 4 کروڑ اضافی خوراکیں طلب کی ہیں۔